۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محمد العباد

حوزہ/ مشرقی علاقے کے شیعہ باشندوں کے خلاف آل سعود کی جابرانہ پالیسیاں بدستور جاری ہیں۔سعودی حکومت کی فورسز نے شیعہ آبادی والے مشرقی صوبے سے ممتاز عالم دین کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراة الجزیره کے مطابق سعودی حکومت نے ایک بار پھر سعودی اپنی جابرانہ پالیسی کا اجراء کرتے ہوئے شیعہ عالم شیخ محمد العباد کو گرفتار کر لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق شیخ العباد کو سعودی فورسز نے اس حالت میں گرفتار کیا ہے کہ ابھی آل سعود کی جیلوں سے رہائی ملے انھیں سات ماہ ہی گزرے تھے۔

شیخ محمد العباد سعودی عرب کے صوبہ الاحساء کے شہر العمران کے شیعہ علماء میں سے ایک ہیں، جنہیں سعودی فورسز نے 16 ستمبر 2019 کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شیخ العباد کو گرفتار کرنے کے بعد ڈھائی سال قید کی سزا سنائی تھی۔جیل میں مذکورہ وقت گزارنے کے بعد انہیں گزشتہ مارچ میں رہا کیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .